لاہور: منفرد آئیڈیاآپ کی قسمت بدل سکتاہے۔! پاکستان کا پہلا بزنس ریئلٹی شو"آئیڈیا کروڑوں کا "سیزن ٹو کا آج آغاز ہوگیا۔ سپیریئرانٹرپرینیوریل ایکسپو 2017کے زیر اہتمام ایکسپوسینٹر لاہور میں پاکستان کے پہلے بزنس ریئلٹی شو"آئیڈیا کروڑوں کا "کےسیزن ٹو کاآغاز چیئرمین پروفیسرڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن نے کیا۔ انہوں نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے۔ ہم سب کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ایسا ہے پاکستان ، پاکستان میں بہت رنگ ہیں،پاکستان پرامن ملک ہے،پاکستان میں خوشبو ہے،پاکستان میں روشنی ہے، پاکستانی نوجوانوں میں نئے نئے آئیڈیاز ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان صرف و صرف آپ کے اور میری وجہ سے آگے بڑھ سکتا ہے، ہم دنیا کا مقابلہ پاکستان کو انٹرپرینیوریل بنا کر کرسکتے ہیں۔ انٹرپرینیورشپ کی دنیا میں سپیرئیر سٹارٹ اپ کا اہم کردار ہے۔سپیرئیریونیورسٹی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سمیرا رحمٰن کے انٹرپرینیوریل ریویلیوشن سےپاکستان اکنامیکلی سپیئریئر بنے گا۔
تقریب میں وائس چانسلر دی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ڈاکٹر عمرسیف،چیئرمین پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام،سکالر اعظم رومی ، پروریکٹر سپیرئیریونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمٰن سمیت دیگر مہمان شریک ہیں۔