لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر بلے بازعمران نذیر آئندہ سال پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں فرنچائز ملتان سلطان کا حصہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز ”ملتان سلطان“ نے عمران نذیر کو اپنی ٹیم کیلئے چن لیا ہے۔ عمران نذیر 2014ءسے کسی بھی سطح پر کرکٹ نہیں کھیل رہے، انہوں نے اپنا آخری ٹی ٹونئٹی میچ 2012ءمیں سری لنکا کیخلاف کھیلا تھا تاہم یہ سابق اوپنر کیلئے اہم موقع ہے جس کی بدولت ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے دوبارہ کھل سکتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ اوپنر کیلئے اہم موقع ہے جس میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت وہ ایک بار پھر قومی ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں۔
عمران نذیر کی پی ایس ایل 3 کیساتھ کرکٹ میں واپسی
12:10 AM, 19 Aug, 2017