راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کر لیا۔
یہ مقابلہ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں اب تک کی کارکردگی کے بعد اپنی پہلی فتح کی تلاش میں میدان میں اتری ہیں۔
ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کا ہدف 200 سے زائد رنز بنانا ہے اور آج کے میچ میں وہ نئی اور بہتر کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے قائد محمد رضوان نے بھی خواہش ظاہر کی کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے، اور امید ظاہر کی کہ یہ میچ ٹیم کیلئے بہتری کی راہ ہموار کرے گا۔
پشاور زلمی کی پلےنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:
بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچل اوین، عبدالصمد، لوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا۔
ملتان سلطانز نے بھی اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ان کے سکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں:
محمد رضوان (کپتان)، شے ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عاکف جاوید اور عبید شاہ۔