لاہور: مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، اس بار وجہ ایک گانا ہے نہ کہ کوئی ویڈیو۔ مناہل نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار عمیر اعوان نے اپنے نئے گانے "لارے آ" میں اُن کی ذاتی زندگی سے جڑے مناظر اور ویڈیوز کا استعمال کیا ہے، جس پر انہوں نے قانونی ایکشن لینے کی دھمکی دی ہے۔
"گانے میں میری نجی زندگی کی چیزیں شیئر کی گئی ہیں جو میرے لیے ناقابل قبول ہے۔ میں عمیر اعوان کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتی ہوں کہ وہ یہ گانا یوٹیوب سے ہٹا دیں، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔"
دوسری جانب عمیر اعوان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ:"گانا ڈیلیٹ نہیں ہوگا، مناہل جو کرنا چاہتی ہیں کر لیں۔"
یہ گانا تین روز قبل یوٹیوب پر ریلیز ہوا تھا اور اب تک تقریباً 99 ہزار ویوز حاصل کر چکا ہے۔ مناہل کے بیانات کے بعد اس گانے کو مزید توجہ مل رہی ہے، جب کہ سوشل میڈیا صارفین اس معاملے کو "پبلسٹی اسٹنٹ" قرار دے رہے ہیں۔