کراچی: سونے کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے خوشخبری، ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کسی قسم کا اتار چڑھاؤ دیکھنے میں نہیں آیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے پر برقرار ہے، جبکہ دس گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے کی سطح پر مستحکم ہیں۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کے نرخ 3,326 ڈالر پر برقرار ہیں۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ استحکام عالمی مالیاتی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں کمی بیشی کے باعث ہے۔ سرمایہ کاروں کا رجحان فی الحال محتاط رویے کی جانب ہے، جس کے اثرات قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔