پی ایس ایل 10: آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی میں زور کا ٹاکرا

پی ایس ایل 10: آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی میں زور کا ٹاکرا

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ آج کا میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز رات 8 بجے ہوگا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔ کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 119 رنز ہی بنا سکی۔

کوئٹہ کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، جو ٹیم کی بیٹنگ لائن پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن گیا ہے۔