سندھ حکومت کا عوام کے لیے دو دن کی چھٹی کا تحفہ

سندھ حکومت کا عوام کے لیے دو دن کی چھٹی کا تحفہ

کراچی:سندھ حکومت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے سلسلے میں 20 اور 21 اپریل 2025 کو صوبے بھر میں دو روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات ایسٹر کی تقریبات میں شرکت اور تیاری کے پیشِ نظر دی جا رہی ہیں۔


سندھ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر انتھونی نوید نے وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مذہبی رواداری، شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک مثبت مثال ہے۔