بل پر تمام جماعتوں سے مشاورت کریں:گورنر کے پی کا علی امین گنڈاپور کو مشورہ

03:17 PM, 19 Apr, 2025

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مائنز اینڈ منرلز بل پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں اور شفافیت کے ساتھ قانون سازی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ بل کی منظوری کو ترجیح دیتے ہیں یا اپنے سیاسی مستقبل کو محفوظ بناتے ہیں۔

گورنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبے میں مبینہ کرپشن، اداروں کی خاموشی، اور وسائل کے غیر مؤثر استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتسابی ادارے خاموش ہیں جبکہ وزرا ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے وفاقی حکومت اور وزیراعظم کو بھی خیبرپختونخوا کی صورتحال پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

مزیدخبریں