کراچی میں گرمی کی نئی لہر، شہری احتیاط برتیں

کراچی میں گرمی کی نئی لہر، شہری احتیاط برتیں

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 20 اپریل سے 23 اپریل کے دوران شدید گرمی اور ممکنہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمے کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جب کہ رات کے اوقات میں بھی موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق  سمندری ہوائیں کل  سے معطل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور دھوپ سے بچاؤ کے اقدامات کریں۔

مزید برآں  ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہن کر سورج کی براہ راست تپش سے خود کو محفوظ رکھیں۔