خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کا الرٹ، ایمرجنسی کی صورتحال

خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کا الرٹ، ایمرجنسی کی صورتحال

پشاور: خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں صوبے کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ ملاکنڈ، ہزارہ، اور بنوں ڈویژن میں بارشوں کے باعث مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایت کے مطابق، فلڈ ایڈوائزری کے پیش نظر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں 19 اور 20 اپریل کو دفتر میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دوران ایمرجنسی سینٹرز ہفتہ اور اتوار کو مکمل فعال رہیں گے 

اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے کئی شہروں میں بارشوں کے سبب فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فصلوں کو بچانے کے لئے فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کمزور عمارتوں یا درختوں کے قریب جانے سے بچیں۔ اس کے ساتھ ہی ہنگامی حالات میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔