کراچی :پاکستان میں ایئرپورٹس کے آرائیول اور ڈیپارچر کاؤنٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ اس فیصلے کے تحت ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
کیمروں کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں کی جائے گی تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی بروقت اطلاع مل سکے۔