پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی نئی بلندیاں، 342 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

01:03 PM, 19 Apr, 2025

اسلام آباد :پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے اور مارچ 2025 میں یہ 342 ملین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں، جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹیگیشن فیسلٹی کونسل) کی معاونت سے آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں مسلسل 18 ماہ سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

مالی سال 2025 کے ابتدائی 9 مہینوں میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، اور پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں عالمی سطح پر اپنے قدم جما رہی ہیں۔ ’’اڑان پاکستان‘‘ حکمت عملی کے تحت آئی ٹی برآمدات کا ہدف 10 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے حکومتی پالیسیوں اور روپے میں استحکام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 28 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا اور شزا فاطمہ خواجہ نے کہا تھا کہ مستقبل میں مزید بہتری کی توقع ہے۔

مزیدخبریں