اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا سے ملاقات کی اور اس دوران پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بھرپور حصہ لیا ہے اور پاکستانی پولیس و فوج کے افسران نے مختلف مشنز میں اپنی مہارت کا لوہا منوایا ہے۔
محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس اکیڈمی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ پولیس افسران کی تربیت میں مزید بہتری آئے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں امن مشنز کے لئے ریجنل کورسز کرانے کی پیشکش کی۔