لاہور: لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، چنیوٹ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مالاکنڈ، شانگلہ، کرک، ہری پور اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی شدت 5.9 اور گہرائی 69 کلومیٹر تھی، جبکہ مرکز افغانستان میں جلال آباد کے قریب واقع تھا۔ جھٹکے سرینگر تک بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگ دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔