اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی، تجارت اور دو طرفہ تعلقات پر اہم مذاکرات کابل میں شروع ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کابل پہنچے، جہاں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں۔
دورہ کابل کے دوران اسحاق ڈار افغان عبوری وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور سے بھی ملاقات کریں گے، جن میں سیکیورٹی، تجارتی روابط اور عوامی تعلقات سمیت باہمی امور پر گفتگو ہو گی۔