راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ کردار، جرات اور قابلیت کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھا ہے، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی بھرپور طریقے سے ثابت ہو چکی ہیں۔
مشقوں میں پاکستان آرمی کی 7، نیوی کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی افواج نے حصہ لیا جن میں امریکہ، چین، ترکی، سعودی عرب، نیپال، سری لنکا، قطر اور دیگر شامل ہیں۔ مصر، جرمنی، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کے مبصرین نے بھی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔
جنرل عاصم منیر نے شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ PATS مشقیں عالمی سطح پر اپنی اہمیت منوا چکی ہیں۔