جوہری مذاکرات: ایران اور امریکا آج روم میں دوبارہ آمنے سامنے

جوہری مذاکرات: ایران اور امریکا آج روم میں دوبارہ آمنے سامنے

روم: ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے پر مذاکرات کا دوسرا دور آج روم میں ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران صرف اسی صورت میں معاہدہ کرے گا جب امریکا حقیقت پسند رویہ اپنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر حقیقی مطالبات ناقابل قبول ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عمان میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ایران نے امریکا کو سنجیدہ محسوس کیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ ایران کو معاہدہ نہ کرنے پر حملے کی دھمکی دے چکے ہیں۔