واشنگٹن:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مئی میں آئی ایم ایف سے نئے قرض معاہدے کی امید ہے۔
واشنگٹن میں غیرملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو مئی میں آئی ایم ایف سے نئے قرض معاہدے کی امید ہے۔
ان کامزید کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض معاہدے کی امید ہے، پاکستان کا مقصد مئی میں نئے قرض کے خاکے پر اتفاق کرنا ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ قرض پروگرام اپریل میں ختم ہوجائےگا، پاکستان کو مئی میں آئی ایم ایف سے نئے قرض معاہدے کی امید ہے۔
پاکستان ایک طویل اور بڑے قرض کی تلاش کر رہا ہے، میکرو اکنامک استحکام، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے مدد ضروری ہے، توقع ہے آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط میں اسلام آباد میں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ قرض پر اتفاق ہوا تو اضافی فنانسنگ کی بھی درخواست کریں گے، اضافی فنانسنگ لچک اور پائیداری ٹرسٹ کے تحت کریں گے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ گرین بانڈ کے ساتھ عالمی مارکیٹس میں واپسی کی امید رکھتے ہیں، ہمیں ایک مخصوص درجہ بندی کے ماحول میں واپس آنا ہوگا، ہم نے ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کا آغاز کردیا ہے، امید ہے کہ اگلے مالی سال میں درجہ بندی میں بہتری آئے گی۔