اسلام آباد: بلیو ایریا میں پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔
اسلام آباد کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ۔فائر بریگیڈ موقع پر طلب کرلی گئی۔ تاہم آ گ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔
ڈی سی اسلام آباد کاکہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ری فلنگ کے لیے آنے والے ٹینکر میں آگ لگی ہے۔
ان کامزید کہنا ہےکہ آگ بجھانے کے لیے پاکستان نیوی کی مدد بھی لے لی گئی ہے۔ ٹینکر میں پٹرول ہے ، آگ بجھانے میں مشکل ہورہی ہے۔