22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ، 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی 

08:10 PM, 19 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی  ہوگئی۔  اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے 22 اشیا  کی قیمتوں میں  اضافہ اور11 اشیا کی قیمتوں  میں کمی ہوئی ہے۔ رمضان المبارک کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح میں0.79 فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 28.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے آلو اوسطاً 12 روپے اضافے سے 78 روپے فی کلو ہوگئے۔ ٹماٹر اوسطاً 13 روپے اضافے سے 117 روپے فی کلو تک پہنچ گئے جبکہ زندہ برائلرمرغی 54 روپے اضافے سے 516 روپے فی کلو تک فروخت ہوئی۔اسی طرح لہسن ، گوشت،دال ماش ، دال مونگ، دال چنا، خشک دودھ، چاول ، چینی اور پٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہوئیں۔

اس کے برعکس 20 کلو آٹے کا تھیلا 130 روپے کمی سے 2323 روپے کا ہوگیا جبکہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر 95 روپے کمی سے 3254 روپے کی سطح پر آگیا، گزشتہ ہفتے فی درجن انڈے 19 روپے سستے ہوکر 257 روپے فی درجن فروخت ہوئے۔

مزیدخبریں