اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف نیتن گوراگ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں جنرل میتن گوراک کو اعزاز سے نوازا گیا۔
جنرل نیتن گوراک نے ترکیہ اپنی جرات و بہادری کے لیے ترکیہ بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے ملک میں قیام امن اور استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریب میں ان کی خدمات کے حوالے سے بتاتے ہوئے مزید کہا گیا کہ جنرل نیتن پاکستان کے مخلص دوست ہیں جنہوں نے دونوں برادرانہ ممالک میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ان کی انہی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز ملٹری دیا گیا اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے انہیں اس اعزاز سے نوازا۔