حلف سے روکنا آئین کی خلاف ورزی، کابینہ 14 دن میں اسمبلی اجلاس طلب کرے، سپیکر اپوزیشن اراکین سے حلف لیں: پشاور ہائیکورٹ کا حکم

02:20 PM, 19 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے  خیبرپختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر نومنتخب اپوزیشن ارکان سے حلف نہ لینے  کے خلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق 24 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا ہے۔  عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی کابینہ کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کےلئے اقدامات اٹھانےکا حکم دیا ہے۔ 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندرکے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے۔  کے پی میں سینٹ انتخابات سے قبل نو منتخب ممبران سے حلف لیا جائے۔ 


فیصلے میں لکھا ہے کہ  اسپیکر کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نو منتخب ممبران سے حلف لیں۔  مخصوص نشستوں پر نو منتخب ممبران کو حلف سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ 

مزیدخبریں