کینیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 10 افراد ہلاک

کینیا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 10 افراد ہلاک

دبئی : کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں آرمی چیف، جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

کینیا کےصدر ولیم روٹو کی جانب سے تصدیق کرتے اعلان کیا گیا ہے کہ ملٹری ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے میں کینیا کے ملٹری چیف جنرل فرانسس اوگولا ہلاک ہو گئے ہیں۔کینیا کے صدر نے اس حادثے کے بعد ملک میں 3 روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملٹری چیف شمال مغربی علاقے میں فوجیوں سے ملنے جا رہے تھے، دو فوجی اس حادثے میں بچ گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کینیا کا ملٹری ہیلی کاپٹر مغربی پوکوٹ کاؤنٹی سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی گر گیا تھا۔ وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔


واضح رہے کہ جنرل فرانسس اوگولا اس سے قبل فوج کے نائب سربراہ اور کینیا کی فضائیہ کے سربراہ بھی رہ چکے تھے۔گز شتہ برس کینیا کے صدر ویلیم روٹو نے فوج کی سربراہی کے لیے اِنہیں ترقی دی تھی۔

مصنف کے بارے میں