راولپنڈی: انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے فواد چوہدری کی جی ایچ کیو گیٹ حملہ سمیت 9 مئی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی ۔فواد چوہدری راولپنڈی کی انسداد دہشدگردی عدالت پیش ہوئے، کیس کی پیروی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کی ۔
عدالت نے فواد چوہدری کی تمام مقدمات میں شخصی ضمانت پر عبوری ضمانت منظور کر لی ۔عدالت کا تمام متعلقہ تھانوں کو نوٹس جاری، 30 اپریل کو کیسوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔
عدالت نے تمام کیسوں میں پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا ۔