آرمی چیف کی سعودی معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی و صنعتی تعاون پر تبادلہ خیال

11:38 AM, 19 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات ہوئی۔  آرمی چیف اورسعودی معاون وزیردفاع   کی زیر صدارت پاک سعودی دفاعی تعاون اجلاس میں زمینی، فضائی اور سمندری شعبوں میں  تعاون  اورجدید ٹیکنالوجی   کا استعمال  بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اورمعاون وزیردفاع میجرجنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی نے جی ایچ کیو میں پاک سعودی پانچویں دفاعی تعاون اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ،اجلاس میں عالمی اورعلاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجزاورافواج پران کے اثرات پرتبادلہ خیال کیا ۔

دونوں جانب سے جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی اور دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پرزوردیا گیا اجلاس میں زمینی، فضائی اورسمندری شعبوں میں دفاعی تعاون اقرجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کوبڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے فورم کی طرف سے ٹھوس تجاویزپرغورکیا گیا ۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ دفاعی تعلقات بشمول دفاعی پیداوارکے شعبہ میں فروغ اورعسکری تربیت کے شعبہ میں تعاون پربات چیت ہوئی ۔  آرمی چیف نے شاہی سعودی زمینی افواج کی صلاحیت میں اضافہ کیلئے پاکستان آرمی کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

 معززمہمان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اورقربانیوں کے ساتھ علاقائی امن و سلامتی گران قدرخدمات کی تعریف کی۔

مزیدخبریں