الیکشن کی تاریخ پر اب وہ ہوگا جو نواز شریف چاہیں گے، چیف جسٹس بہت فراخ دل ہیں: اعتزاز احسن 

08:46 PM, 19 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وفاقی وزیر قانون اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اب وہ ہوگا جو نواز شریف چاہیں گے۔ الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ اتنی آسانی سے حل نہیں ہوگا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال بہت فراخ دل ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے سابق وفاقی وزیر قانون چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیرِداخلہ اور وزیر قانون کے ساتھ ساتھ عمران خان کی نااہلی کا خطرہ بھی موجود ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے ججوں میں گروپنگ اتنی شدید ہے کہ وہ آپس میں ہاتھ نہیں ملاتے اور بات بھی نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کسی جج پر بحث نہیں ہوسکتی اگر کوئی سمجھتا ہے کی الیکشن چار، چھ ماہ یا ایک سال آگے لے جائے گا تو ایسا نہیں ہوگا۔ پنجاب کی نگران حکومت کی مدت ختم ہوچکی ہے۔ اگر سیاسی جماعتیں کسی تاریخ پر اتفاق کرلیں تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال فراخ دل ہیں راضی ہوجائیں گے۔ 

مزیدخبریں