عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سننے والے جج ظفر اقبال کا تبادلہ 

06:06 PM, 19 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کرنے والے جج ظفر اقبال کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری سے  رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا تبادلہ سیشن ڈویژن ویسٹ سے ایسٹ کر دیا گیا جج ظفر اقبال کی جگہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سیشن ایسٹ اور ویسٹ کے 8 ایڈیشنل سیشن ججز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں