کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 471 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 85 ہزار 914 روپے ہو گئی ہے۔