اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے سپریم کورٹ چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑی ہے۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ ڈیفینس منسٹری کے سپریم کورٹ سے مطالبہ کہ پاکستان میں فیڈریشن سٹیٹس ختم کرکے یونٹری فام آف گورنمنٹ بنا دیں آئین کی بنیادیں ہلانے کے مترادف ہے، جنہوں نے یہ درخواست دی ان کو پاکستان کی تاریخ کا کچھ نہیں پتا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے ہم الیکشن نہیں کروا سکتے تو پھر آپ اپنے دفتروں کو تالے لگائیں، گھر جائیں، قوم آپ پر کروڑوں نہیں اربوں خرچ کر رہی ہے، آپ نئی گاڑیاں خرید رہے ہیں، اس کے باوجود اگر آپ آج لوگوں سے نظریں نہیں ملا سکتے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ پاکستان سے کھلواڑ میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔