عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت کیس:  وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر خاص بطور گواہ شامل ہونے کی  درخواست پر فیصلہ محفوظ

 عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت کیس:  وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر خاص بطور گواہ شامل ہونے کی  درخواست پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر  عون چوہدری  نے  عدالت میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے کیس میں بطور گواہ شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عون چوہدری کے وکیل رضوان عباسی نے درخواست گزارکی جانب سے بیان قلمبند کرانے کی درخواست دائر کی گئی جس پر وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ درخواست گزار مزید گواہان کا عدالت میں بیان قلمبند کراناچاہتا ہے، عون چوہدری عمران خان کےنکاح میں بطورگواہ شامل تھے، وہ آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لہٰذا عدالت عون چوہدری کوبطورگواہ کیس میں بیان قلمبندکرنےکی اجازت دے۔


عدالت نے دلائل کے بعد عون چوہدری کو بطور گواہ کیس میں شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 27 اپریل کو سنایا جائے گا۔