ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات,   سپریم کورٹ  وزارت دفاع کی  درخواست پر سماعت تھوڑی دیر بعد کرے گا

01:09 PM, 19 Apr, 2023

اسلام آباد:    سپریم کورٹ آج وزارت دفاع کی ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانےکی درخواست پر سماعت کرے گی۔

چیف جسٹس  آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل  بینچ درخواست پر تھوڑی دیر بعد سماعت کرےگا۔

وزارت دفاع نے سربمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے، وزارت دفاع نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہےکہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے اور سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے۔


درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات کا حکم دے اور ملک میں جاری سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ 4 اپریل کا فیصلہ واپس لے۔

مزیدخبریں