بجٹ کے بعد مہنگائی کم ہوگی : آئی ایم ایف کی رپورٹ 

11:36 PM, 19 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ  جاری کردی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی کا خدشہ  بتایا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال معاشی شرح نمو4.0 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کی آوٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5.3فیصد رہنے کا امکان ہے۔ 

رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11.2 فیصد رہ سکتی ہے۔آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح 7.3 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

مزیدخبریں