بلاول بھٹو کا مشن لندن ،نواز شریف سے اہم ملاقات

11:19 PM, 19 Apr, 2022

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اہم ترین مشن پر لندن روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ نواز شریف سے اہم ملاقات بھی کرینگے ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی بلاول بھٹو کے ساتھ ہوگا،وفد میں شیری رحمٰن، قمر زمان کائرہ اور نوید قمر شامل ہیں۔

بلاول بھٹو  رات 12:30 اور وفد کےا رکان صبح کی فلائٹ سے لندن روانہ ہوں گے۔نواز شریف سے ملاقات میں ہونے والی بات چیت پر زرداری ہاوس میں اہم مشاورت ہو گی۔

بلاول بھٹو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر نواز شریف  کو مبارکباد بھی دیں گے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے لندن مشن میں میں بلاول بھٹو آئندہ الیکشن سے متعلق بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کرینگے ۔

مزیدخبریں