کیف:روس یوکرین جنگ کے 55 ویں روز خطرناک موڑ آگیا ،روسی افواج نے یوکرین کے مختلف شہروں پر فضائی حملے شروع کر دئیے جس کے بعد روسی فوج نے یوکرینی فوجیوں کو یوکرین کے شہر ماریوپول میں ازوسٹال میٹلرجیکل پلانٹ چھوڑ نے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیف میں حکام کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے صنعتی مرکز ڈونباس پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر زمینی حملے شروع کر دیے ہیں۔ روس نے یوکرینی فوجیوں کو یوکرین کے شہر ماریوپول میں ازوسٹال میٹلرجیکل پلانٹ چھوڑ نے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
علاقائی گورنرکے مطابق روسی بمباری سے کھارکیو میں 7 شہری ہلاک ہوئے ہیں ۔ ادھر ،روس نے نیدرلینڈز کے 15، بیلجیئم کے 21 اور آسٹریا کے 4 سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ۔
دوسری جانب کینیڈا نے روسی صدر کی 2 بیٹیوں سمیت 14 افراد پر پابندیاں لگا دیں ۔ نیدرلینڈز نے یوکرین کے شہر لیوف میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول لیا۔