حکومت کا روزہ داروں کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان ،چینی اور آٹے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی 

09:30 PM, 19 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ رمضان سستے بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 550 سے کم کر کے میں 400 روپے کردیا۔

 نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کاعید تک 10 کلو آٹے بیگ کی قیمت550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں 400 روپےاوررمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپےسےکم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت  کی ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی امداد کریں۔وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادائیگی کرے گی۔

مزیدخبریں