اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ رمضان سستے بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 550 سے کم کر کے میں 400 روپے کردیا۔
نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کاعید تک 10 کلو آٹے بیگ کی قیمت550 سے کم کر کے صوبہ پنجاب میں 400 روپےاوررمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپےسےکم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کی ۔
https://twitter.com/PTVNewsOfficial/status/1516456499777789954
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں۔صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی امداد کریں۔وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادائیگی کرے گی۔