منشیات،چرس کی عادت کس وجہ سے پڑی؟سنجے دت نے اہم رازوں سے پردہ اُٹھا دیا 

09:12 PM, 19 Apr, 2022

ممبئی:منشیات ،چرس جیسے نشے کیوں شروع کیے ،بالی ووڈ سٹار سنجے دت نے زندگی کے اُن اہم رازوں سے بھی پردہ اُٹھا دیا جو آج تک کسی کو نہ معلوم تھے ۔

کھل نائیک کے نام سے شہرت پانے والے منا بھائی ایم بی بی ایس سنجے دت نے نشہ کیوں شروع کیا ایک انٹرویو میں خود ہی بتا دیا ،سنجے دت کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے تھے کہ شاید نشہ کرنا اُن کی شخصیت کو زیادہ دلکش بنا دیتا ہے جس سے لڑکیاں بہت متاثر ہوتی ہیں اور لڑکیوں کو ہی متاثر کرنے کیلئے میں نے نشہ شروع کیا تھا ۔

حال ہی میں بھارتی ویب چینل کو انٹرویو میں سنجے دت نے بتایا کہ میری منشیات کی شروعات تب ہوئی جب میں نے سوچا کہ اس کی وجہ سے مجھے لڑکیوں میں مقبولیت حاصل ہوگی، مجھے لگا میں ان کے سامنے اپنے نمبر بنالوں گا۔

اداکار نے کہا کہ مجھے اس وقت ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اگر میں منشیات کا استعمال کررہا ہوں تو لڑکیوں سے بات کرنے اور ان سے دوستی کرنے میں زیادہ پر اعتماد  ہوں، میں سمجھتا تھا کہ یہ مجھے دلکش بناتا ہے۔

سنجے دت کا کہنا تھا کہ شروع میں لڑکیوں سے بہت شرماتا تھا ان سے بات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتا تھا پھر کچھ ایسا ہوا کہ ان ہی لڑکیوں کو متاثر کرنے کیلئے نشہ شروع کر دیا اور پھر یہ ہی نشہ میری زندگی کی عادت بن گیا ۔

بالی ووڈ سٹا رنے کہا  جب میں مرکز بحالی (Rehabilitation Center) سے واپس لوٹا تو لوگ گلیوں میں مجھے  چرسی  کہہ کر مخاطب کرتے جو کہ میرے لیے تکلیف دہ ہوتا تھا، اس وقت دل کرتا تھا کہ کہیں چھپ جاؤں اور روتا رہوں۔

مزیدخبریں