شمالی وزیر ستان : سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں دہشت گرد ہلاک 

09:10 PM, 19 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 19 اپریل 2022 کو شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کے شہری علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 

بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں دہشت گرد فرید احمد مارا گیا۔  مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔

واقعے کے حوالے سے کہا گیا کہ مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں مسلسل سرگرم عمل رہے تھے۔ 

آئی ایس پی آر نے بیان میں بتایا کہ مقامی افراد نے کارروائی کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔ 

مزیدخبریں