نئی وفاقی کابینہ کا اعلان ہو گیا ،نو ٹیفکیشن جاری ،وزارت دفاع کس اہم وزیر کو ملی ؟

نئی وفاقی کابینہ کا اعلان ہو گیا ،نو ٹیفکیشن جاری ،وزارت دفاع کس اہم وزیر کو ملی ؟

اسلام آباد:کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے نئی وفاقی کابینہ میں شامل ارکان  کی ذمہ داریوں کے  حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ،،خواجہ آصف وزیر دفاع ،رانا ثناء اللہ وزیر داخلہ ہونگے  جبکہ حناربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ امور مقرر کیا  گیا ہے ۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کےمطابق صدر مملکت نے  وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 92 کی کلاس ون کے تحت وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کے ناموں اور محکموں کا اعلان کردیا  ہے ۔

نوٹیفیکیشن کےمطابق خواجہ آصف وزیر دفاع ،احسن اقبال ،منصوبہ بندی ،ترقی اور خصوصی اقدامات ،رانا ثناء اللہ وزیر  داخلہ ،رانا تنویر  تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ،مریم اورنگزیب نشرواشاعت،،خواجہ سعید رفیق ریلوے اور ایوی ایشن ،خورشید شاہ  آبی وسائل  ،سید  نوید قمر تجارت ،شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی ،عبدالقادر پٹیل ،وزارت صحت ،،شازیہ مری  تخفیف غربت،سید مرتضٰی  مہمند  صنعت و پیداوار ،، ساجد حسین طوری  اوورسیز اور انسانی وسائل کی ترقی ،احسان الرحمان مزاری انسانی حقوق ،،عابد حسین بھیو نجکاری ،،اسد محمود ،،مواصلات ،عبدالواسع ،،ہائوسنگ اینڈ ورکس ،،مفتی عبدالشکور مذہبی امور ،سینیٹر طلحہ محمود سیفران ،امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ،،سید فیصل علی سبزواری بحری امور ،اسرار ترین ،،دفاعی پیداوار،نواب زادہ شاہ زین بگٹی انسداد منشیات ،،طارق بشیر چیمہ فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ہونگے ۔

دوسر ی  جانب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا خزانہ و ریونیو اور حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہونگی ،نوٹیفیکیشن کے مطابق قمر زمان کائرہ مشیر وزیراعظم برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان ہونگے ۔