رو س یوکرین جنگ اور امریکی پریشر کے باوجود چائنہ کا زبر دست اعلان 

08:07 PM, 19 Apr, 2022

بیجنگ:روس یوکرین اور امریکی ،یورپی ممالک کے پریشر کے باوجود چین نے ایک دفعہ پھر کھلم کھلا روس کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ روس کیساتھ ہم آہنگی بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔

بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ چین روس کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک کوآرڈینیشن میں اضافہ جاری رکھے گا۔


چین کے نائب وزیراعظم نے چین میں روسی سفیر کو اسٹریٹجک کوآرڈینیشن بڑھانےکی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزیدخبریں