لاہور جلسے سے قبل ہی عمران خان کے اہم فیصلے ،تاریخی مقام پر تاریخی اعلانات 

لاہور جلسے سے قبل ہی عمران خان کے اہم فیصلے ،تاریخی مقام پر تاریخی اعلانات 

پشاور ،کراچی جلسے کے بعد لاہور جلسے سے قبل ہی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کو قبول کیا گیا تو آئندہ کوئی سربراہ حکومت بیرونی دبائو کا سامنا کرنے کی جسارت نہیں کرے گا ،ایسے وقت میں صاف شفا ف انتخابات کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے زیرِصدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام اباد میں ہوا  جس کے دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا ۔

اجلاس میں 21 اپریل کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی  جبکہ  جماعت کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مفصل تبادلۂ خیال  ہوا ،،حماد اظہر، منزہ حسن، عثمان ڈار اور فرخ حبیب کی جانب سے تاریخی جلسے سے قبل بڑی ریلیوں کے انعقاد پر بریفنگ  دی گئی ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے  ذمہ داران کو قافلوں کے ہمراہ بروقت جلسہ گاہ پہنچنے کی خصوصی ہدایات جا ری کیں ،انکا کہنا  تھا کہ پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کیلئے یکجا اور متحرک ہے، 21 اپریل کو مینارِ پاکستان کے تاریخی مقام سے پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کا اعلان کریں گی۔

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کل رات سماجی میڈیا پر قوم سے براہِ راست گفتگو کا  بھی فیصلہ کیا گیا ہے ،تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو تیاریوں کی باضابطہ ہدایت کردی گئی ۔