اسلام آباد :حنا ربانی کھر نے دفترخارجہ کا مہاذ سنبھالتے ہی اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مشن پاکستان کو سفارتی محاذ پر آگے بڑھانے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی مخلصانہ کوششیں اب بروئے کار لانا ہو نگی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی اپنی و زارتیں سنبھال لیں۔حناء ربای کھر بھی وزارت خارجہ میں پہنچ گئیں جہاں وزارت خارجہ کے افسران اور عملے نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر مملکت برائے خارجہ امور محترمہ حنا ربانی کھر کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکریٹریز، رضا بشیرتارڑ ،ڈاکٹر خالد حسین میمن و وزارتِ خارجہ میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹریز سطح کے افسران نے شرکت کی۔
دوسری جانب سیکرٹری خارجہ نے وزارت خارجہ کی مختلف ڈویژنز کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر مملکت برائے خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر آگے بڑھانے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی مخلصانہ کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔