اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں ڈالنے کا عندیہ دے دیا ۔ مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنےوالےخودخوار ہوگئے ۔ اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔اب سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے کہتاہوں "وتعزمن تشاء وتذل من تشاء" ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سرخرو کیا ۔ اللہ تعالیٰ نےاپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے گھڑیاں ، ہار اور دیگر چیزیں لے کر بازار میں بیچ دی تھیں۔