اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نئی وفاقی کابینہ میں بطور وزیر مملکت کے عہدہ کا حلف نہ اٹھانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر کو پہلے انسانی حقوق کی وزارت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جبکہ انہوں نے اپنی دلچسپی بھی انسانی حقوق کی وزارت میں تھی۔تاہم گذشتہ روز انہیں قانون اور انصاف کا وزیر مملکت بنانے کی اطلاع دی گئی ۔ مصطفیٰ نواز کھوکھرفاروق نائیک کے علاؤہ کسی اور کے ساتھ اس وزارت میں کام کرنے پر تیار نہیں تھے ۔
ذرائع کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ مصطفیٰ نواز نے گذشتہ شب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات اور فیصلہ سے آگاہ کر دیا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی مصطفیٰ نواز کے نکتہ نظر سے اتفاق کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مصطفٰی نواز کو جلد کسی دوسرے ڈویژن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔