نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، فواد چوہدری اور علی زیدی کا ردِ عمل

نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، فواد چوہدری اور علی زیدی کا ردِ عمل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور سابق وفاقی وزرا فواد چوہدری اور علی حیدر زیدی کا نئی وفاقی کابینہ کی حلف برداری پر ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا  کہ’ چوں چوں کا مربعہ کابینہ کا نام پڑھیں لگتا ہے سینٹرل جیل کا حاضری رجسٹر ہے، سارے بڑے ڈاکو کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں۔‘

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1516298284452745222?s=20&t=yVGS5mdkKye1apmz1FuGJg
 

دوسری جانب پی ٹی آرئی رہنما  علی حیدر زیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا ’ہماری نئی وفاقی کابینہ  کی حالت دیکھیں، شازیہ مری پر جعلی ڈگری کا کیس ہے اور قادر پٹیل پر ہاکس بے اراضی کا کیس ہے۔ خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف ضمانت پر ہیں جبکہ حنا ربانی پر بجلی چوری کا کیس ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فہرست طویل ہے ، مسلم لیگ (ن )کے کابینہ میں 100 فیصد اراکین ضمانت پر ہیں، پرانا پاکستان میں خوش آمدید۔

مصنف کے بارے میں