18ویں ترمیم تاریخ پاکستان کا روشن باب ہے: راجہ پرویز اشرف

10:42 AM, 19 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم تاریخ پاکستان کا روشن باب ہے۔یاد گار ترمیم کے نتیجے میں مارشل لاء کا راستہ آئینی طور پر بند کر دیا گیا۔

18ویں ترمیم کے قومی دن پر سپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  19اپریل2010کو آصف علی زرداری نے تمام ایگزیکٹو اختیارات پارلیمان کو دیدئیے۔انہوں نے کہا کہ اس روز ضیاء اور مشرف دور کی تقریبا تمام ترامیم کا خاتمہ کر دیا۔یاد گار ترمیم کے نتیجے میں مارشل لاء کا راستہ آئینی طور پر بند کر دیا گیا۔بدنام زمانہ 58(2)بی کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔ایمرجنسی لگانے کا اختیار صدر اور گورنر سے لیکر اسمبلی کو دیدیا۔جبکہ تمام صوبوں کو مالیاتی خودمختاری دی گئی۔پختونوں کے دیرینہ مطالبہ پر صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخوا رکھ دیا گیا۔

مزیدخبریں