لاہور: صوبائی دارالحکومت میں پولیس خاموش تماشائی بن گئی، وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، لاہور کے علاقے جو ہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے میڈیکل اسٹور کو لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے کھوکھر چوک کے قریب ادویات کی فارمیسی دوڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لی۔ لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
گذشتہ روز ہونے والی واردات میں دیکھا جا سکتا ہے دومسلح ڈاکو فارمیسی میں داخل ہونے کے بعد لوٹ مار شروع کر دیتے ہیں۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ایک ڈاکو گن پوائنٹ پر عملے اور گاہکوں کو یرغمال بنا رہا ہے دوسرا نقدی اور دیگر اشیاء اٹھا رہا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تاہم پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔