’منی بدنام ہوئی‘ پر ڈانس کی وائرل ویڈیو ، شبیر جان کی وضاحت

’منی بدنام ہوئی‘ پر ڈانس کی وائرل ویڈیو ، شبیر جان کی وضاحت

لاہور: پاکستان کے معروف  اداکارہ شبیر جان  نے اپنی دو وائرل ویڈیوز اور ان پر بننے والے تنازعات پر کھل کر اظہار کر دیا۔

اداکار شبیر جان نے حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام ’ جی سرکار ‘ میں اپنی اہلیہ فریدہ کے ساتھ  شرکت کی، اس دوران دونوں نے نجی و پیشہ وارانہ زندگی پر کھل کر بات کی ۔ پروگرام کے دوران شبیر جان  نے اپنی دو وائرل ویڈیوز کے بارے میں بھی کھل کر اظہار کیا۔ انہوں نے مقبول بھارتی  گانے ’منی بدنام ہوئی‘ پر اپنے وائرل ڈانس ویڈیو کے بارے میں بات کی، جبکہ ساتھ ہی اداکارہ ندا یاسر کے شو کے دوران بھی اپنی ایک وائرل ہونے والی ویڈیو پر  وضاحت کی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی کے موقع پر اداکار شبیر جان کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ’منی بدنام ہوئی‘ پر ڈانس کرتے نظر آئے تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا بھی سامنا رہا ۔ اب اس ویڈیو کے بارے میں پروگرام’ جی سرکار ‘میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روبینہ اشرف ان کی بہت اچھی دوست ہیں اور انہوں نے اپنے دوستوں کی محبت میں ایسا کیا تھا وہ بھی سب شادی کا مزہ لے رہے تھے۔اس پر پروگرام ’جی سرکار‘ کے میزبان نعمان اعجاز نے کہا کہ وہ بھی شبیر جان کی پرفارمنس سے بے حد  محظوظ ہوئے۔

بعد ازاں اداکار شبیر جان نے نجی ٹی وی ایک  مارننگ شو میں ہونے والے وائرل ویڈیو اور اس پر کھڑے ہونے والے تنازعہ کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مارننگ شو کے دوران ان سے عجیب سوال کیا گیا ’کبھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے‘ جس پر ردِ عمل دیا، انہوں نے کہا کہ  آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کس کے ساتھ بات کر رہے ہیں اور آپ  کیا پوچھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس شو کے دوران اداکار شبیر جان نے سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شو ادھورا چھوڑ کر جانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ شبیر جان کا شمار  ملک کے  مقبول پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار وں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں  وفا، مکان، عورت کی بقا، زندگی دھوپ تم گھنا سایا، امراؤ جان،  رنجش اور بہت سے دوسرے  ڈرامے شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں