کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے سندھ کے 33 ویں گورنر عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جس کی تصدیق انہوں نے سوشل میڈیا پر کی۔
تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے استعفیٰ منظور ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا’ میں نے امپورٹڈ وزیراعظم کیلئے کام کرنے کے بجائے گورنر سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ صدر نے آج خوش اسلوبی سے میرا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ میں عمران خان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، میں ان تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ 43 مہینوں کے دوران مکمل تعاون کرتے ہوئے کام کیا۔‘
I had resigned as Governor Sindh rather than working for an imported PM. The President has graciously accepted my resignation today. I sincerely thank @ImranKhanPTI for reposing his trust in me and all those I worked with for their absolute support during the past 43 months.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) April 18, 2022
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دیدیا تھا، کابینہ ڈویژن نے گزشتہ روز استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔