نئی دہلی:لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کو بھارت کا نیا آرمی چیف مقرر کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹنٹ جنرل منوج پانڈے کی مودی حکومت کی جانب سے بھارتی فوج کے نئے سربراہ کے طور پر تقرری کر دی گئی ہے۔ بھارت کے موجودہ آرمی چیف جنرل منوج مکند نراون رواں ماہ کے آخر میں ریٹائر ہو جائیں گے جس کے بعد جنرل منوج پانڈے بطور بھارتی آرمی چیف 30 اپریل سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
جنرل منوج پانڈے بھارت کے 29 ویں آرمی چیف ہوں گے، ان کا تعلق بھارتی فوج کی انجینئرنگ کور سے ہے جبکہ انجینئرنگ کور سے آرمی چیف کے عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے افسر ہیں۔
قبل ازیں سابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے بعد جنرل منوج مکند نراون کو بھارتی فوج کا چیف آف ڈیفنس سٹاف تعینات کیا گیا تھا جو اب 30 اپریل کو ریٹائر ہونے جا رہے ہیں اور یکم مئی سے بھارتی آرمی کی کمانڈ جنرل منوج پانڈے کے پاس چلی جائے گی۔